Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان

کوئٹہ 5 آگست: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے بیوٹمز یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ اینڈ ایکریڈیشن (QE&A) ڈاکٹر بلال سرور نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ گورنر جعفرخان مندوخیل نے پروفیسر ڈاکٹر بلال سرور کو اپنی ادارہ جاتی عمدہ کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیوبرٹ ایچ ہمفری فیلوشپ پروگرام 2026-2027 کیلئے ان کا انتخاب خوش آئند ہے۔ خوشی کا لمحہ ہے کہ آپ بلوچستان سے منتخب ہونے والے واحد فیلو ہیں جو 70 سے زائد ممالک کے قابل پیشہ ور افراد کے ایک ممتاز گروپ میں شامل ہیں۔ گورنر مندوخیل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پروفیسر ڈاکٹر بلال سرور امریکہ میں اپنی دس ماہ کی ہمفری فیلوشپ کے دوران پاکستان اور بلوچستان کا امیج بہتر بنانے کردار ادا کریں گے اور اپنے ساتھ پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن، لیڈرشپ، منیجمنٹ اور کوالٹی ایشورنس کے طریقوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جدید علم و تجربہ لائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More