Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

یوم استحصال کشمیر گورنر بلوچستان

یوم استحصال کشمیر گورنر بلوچستان

*یومِ استحصال کشمیر* 2026

5 اگست 2019 کا دن کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر ایک سیاہ باب کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج یومِ استحصال کے موقع پر ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام سے اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔

کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی، حقِ خودارادیت اور انسانی وقار کے لیے ان کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ پاکستان ہر سطح پر کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

آئیے عہد کریں کہ ہم امن، انصاف اور انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کے مطابق کشمیری عوام کی آواز کو مزید مضبوطی سے دنیا تک پہنچائیں گے۔

*— شیخ جعفر خان مندوخیل*
*گورنر بلوچستان*

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More