Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

محکمہ صحت حکومت بلوچستان

محکمہ صحت حکومت بلوچستان

کوئٹہ: سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمان کی زیرِ صدارت بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال (BMCH) کی انتظامیہ اور فیکلٹی کا اہم رابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پرنسپل بولان میڈیکل کالج ڈاکٹر راز محمد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم خان، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس اور ہیڈز آف یونٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد، طبی سہولیات کی بہتری، اور نئے ٹراما سینٹر میں پی ایم ڈی سی اور سی پی ایس پی کے قواعد کے مطابق تدریسی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ٹراما سینٹر کے میڈیکل تدریسی عمل اور مریضوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈاکٹر راز محمد نے کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سفارشات پیش کیں، جبکہ بلوچستان ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ 2025 کے مؤثر نفاذ سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔
سیکرٹری صحت مجیب الرحمان نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو جدید، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے فیکلٹی اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں انجام دیتے ہوئے مریضوں کو بہترین طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More