Daily ruzn1.9
daily ruzn newspaper breaking news urdu news. Updates

روزنامے رژن تربت

روزنامے رژن تربت

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا
زیارت۔ 01 اگست 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیارت آمد، قائد ریزیڈنسی پر حاضری، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

شہداء زیارت کے لواحقین سے ملاقات، اظہار یکجہتی و تعزیت، شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا

شہداء کے اہلخانہ میں معاونتی چیکس کی تقسیم ، تقریب سے خطاب

شہداء قوم کا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

حکومت شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، ہر ممکن کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

زیارت سانحہ کے ذمہ داروں اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

زیارت واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دہشت گردی کا نہ اسلام سے تعلق ہے، نہ بلوچ اور پشتون روایات سے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دشمن کے پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے ریاستی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کے بچوں کی 16 سال تک تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

ہر شہید کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی، مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ روپے فی خاندان معاوضہ منظور، فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاکستان کی سلامتی، قومی اتحاد اور ریاستی اداروں کا استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا رہوں گا، میرے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More