Ruzn Turbat
Ruzn Turbat

تربت.31 جولائی 2026: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے تحصیل بلیدہ میں سرکاری رٹ کے مؤثر نفاذ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے بلیدہ ماڈل ٹاؤن میں قائم غیر قانونی تعمیرات کا سخت نوٹس لیا۔ موقع پر پہنچ کر متعلقہ تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد قوانین کی خلاف ورزی پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر، تجاوزات یا قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی نے شہید ایوب بلیدئی ماڈل اسکول کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کے معیار کو باریک بینی سے چیک کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی منصوبہ مقررہ معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کے اصولوں کے مطابق مکمل کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گاجبکہ ناقص تعمیراتی کام یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر بلیدہ ابوبکر میروانی کی بروقت، جرأت مندانہ اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے قانون کی بالادستی، سرکاری رٹ کے استحکام اور عوامی مفاد کے تحفظ کی جانب ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔ Ruzn Turbat