NCCIA
NCCIA

*کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے انکوائری نمبر 505/2026 کے سلسلے میں مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد M. Azlan & Co. (زونگ فرنچائز)، واقع کوئٹہ روڈ کچلاک پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی۔*
کارروائی کے دوران زونگ سم کارڈز، لیپ ٹاپس، موبائل فونز، بائیومیٹرک ڈیوائسز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے، جنہیں ضابطۂ قانون کے مطابق سیزر میمو کے ذریعے تحویل میں لے لیا گیا۔
NCCIA کے مطابق برآمد شدہ تمام ڈیجیٹل شواہد کو فارنزک معائنے اور تکنیکی تجزیے کے لیے متعلقہ فارنزک لیبارٹری ارسال کر دیا گیا ہے۔ فارنزک اور تکنیکی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مروجہ قوانین کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
۔
ذرائع کے مطابق سائبر کرائم حکام نے بلوچستان بھر میں مختلف موبائل فرنچائزز اور مراکز کے خلاف بھی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جہاں مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایات زیرِ تفتیش ہیں۔ تاہم، کسی بھی فرنچائز کے خلاف حتمی قانونی ذمہ داری کا تعین متعلقہ تحقیقات اور شواہد کی جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔