دفاعی معاہدہ
دفاعی معاہدہ

*کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کے تین سال بعد اسے اپنے قانون کا حصہ بنایا ہے اور اس سلسلے میں اتوار کے روز ایک شاہی فرمان بھی جاری کیا گیا ہے۔*
کویت میں پاکستانی حکام اور کویتی فرمان کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے پاکستان اور کویت کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کا ایک فریم ورک قائم ہو گا جس میں فوجی تربیت، تعلیم، انٹیلی جنس، لاجسٹکس، دفاعی ٹیکنالوجی، تحقیق اور مہارت کے تبادلے پر توجہ دی جائے گی۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ’فوجی ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔‘
کویت میں پاکستان کے سفیر ظفر اقبال نے کویتی اخبار الجریدہ کو دیے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ جون 2023 میں طے پایا تھا جسے فرمان جاری کر کے اب منظور کیا گیا ہے۔
ظفر اقبال اپنے انٹرویو میں واضح کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ ’دفاعی نوعیت کا ہے۔ یہ باہمی مفاہمت، پیشہ ورانہ تعاون اور صلاحیت سازی کے بارے میں ہے۔ جبکہ یہ (معاہدہ) امن اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی وسیع تر علاقائی کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔‘
ادھر پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک اسلام آباد کا سرکاری دورہ کریں گے۔۔ببخن=789